کترینہ کیف نے سلمان خان کو انکی سالگرہ پر کیا تحفہ دیا؟

سلمان خان کو انکی سالگرہ پر کیا تحفہ


بھارتی فلم انڈسٹری کے بھائی جان سلمان خان کی 56ویں سالگرہ پر تحائف کی جیسے بہار آگئی، ممبئی کے فارم ہاؤس میں منعقدہ سالگرہ تقریب میں تحائف میں ملی لگژری گاڑیوں، سونے اور ہیروں کے بریسلٹ سمیت دیگر قیمتی اشیا موجود تھیں۔ اب ذرا نظر ڈالتے ہیں کہ سلو میاں کو کس نے کیا گفٹ دیا، سب سے پہلے بات کرتے ہیں بالی ووڈ سٹار کی سب سے پرانی دوست کترینہ کیف کی جنہوں نے سلو میاں کی سالگرہ پر انہیں ایک سونے کا بریسلٹ گفٹ کیا جس کی قیمت صرف 3 لاکھ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ سلمان خان کو اپنی 56ویں سالگرہ پر جو تحائف ملے ہیں ان میں سب سے سستا تحفہ کترینہ کیف نے دیا ہے حالانکہ سلمان خان نے کترینہ کو شادی پر تحفے میں ایک لگژری گاڑی دی تھی جس کی قیمت تین کروڑ روپے تھی۔
سلمان خان کے والد سلیم خان نے اہنے بیٹے کو سالگرہ پر سب سے مہنگا تحفہ دیا جو کہ ممبئی کے پوش ترین علاقے میں ایک نئے اپارٹمنٹ کی صورت میں ہے۔ سلیم خان نے بیٹے کو جوہو میں 12 سے 13 کروڑ بھارتی روپے کا اپارٹمنٹ تحفے میں دیا، سلمان خان کے بھائی اور پروڈیوسر ارباز خان نے انہیں 2 سے 3 کروڑ بھارتی روپے کی لگژری گاڑی تحفے میں دی۔
معروف اداکار انیل کپور نے بھی سلمان خان کو سالگرہ پر چمڑے کی جیکٹ تحفے میں دی، انیل کپور کی جانب سے دی گئی جیکٹ کی مالیت 27 سے 29 لاکھ بھارتی روپے ہے۔
سلمان خان کے چھوٹے بھائی سہیل خان نے بھی سالگرہ پر انہیں بی ایم ڈبلیو ایس 1000 آر آر کا تحفہ دیا، ان کے تحفے کی مالیت 23 سے 25 لاکھ بھارتی روپے ہے۔
اداکارہ شلپا شیٹی بھی سلمان خان کی قریبی دوست سمجھی جاتی ہیں جو حال ہی میں ان کے ساتھ سعودی دارالحکومت ریاض میں بھی پرفارم کر چکی ہیں۔ شلپا نے سلمان کو سونے اور ڈائمنڈ کی بریسلٹ تحفے میں دی ہے جو 16 سے 17 لاکھ بھارتی روپے کی ہے۔ سلمان خان کی بہن ارپتا نے بھی بھائی کو قیمتی تحفہ دیا، انہوں نے بڑے بھائی کو 15 سے 17 لاکھ بھارتی روپے کی رولیکس گھڑی تحفے میں دی، سری لنکن حسینہ جیکولین فرنینڈس بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں، انھوں نے سلمان خان عالمی شہرت یافتہ جیولری برانڈ کی قیمتی گھڑی تحفے میں دی جس کی مالیت 10 سے 12 لاکھ بھارتی روپے ہے۔ بالی ووڈ اداکار سنجے دت بھی اپنے دوست سلمان کو سالگرہ کے موقع پر تحفہ دینے میں پیچھے نہ رہے، سنجے دت نے سلمان خان کو ڈائمنڈ بریسلٹ تحفے میں دیا اور ان کی قیمت 7 سے 8 لاکھ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ اور حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی کترینہ نے سلمان کو سالگرہ پر سونے کا ایک بریسلٹ گفٹ کیا جس کی قیمت 3 لاکھ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ سٹار سلمان خان اپنے ساتھ فلموں میں کام کرنے والے اداکاروں اور اداکاراؤں کو مہنگے تحائف دینے کے حوالے سے بھی پہچانے جاتے ہیں۔ انہوں نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ کترینہ کو شادی پر تین کروڑ روپے کی لگژری کار کا تحفہ دیا تھا۔

Back to top button