آخر کچھ افراد کو بہت زیادہ پسینہ کیوں آتا ہے؟

موسم گرم ہو تو پسینہ تو ہر فرد کا بہتا ہے کیونکہ یہ جسم کا خود کو ٹھنڈا رکھنے کے نظام کا حصہ ہے۔گرم موسم، ورزش، زیادہ مرچوں والی غذا، تناؤ اور دیگر متعدد وجوہات کے باعث پسینے کا اخراج ہوتا ہے۔

مگر جب جسم ٹھنڈا ہو جاتا ہے تو پسینہ بہنا رک جاتا ہے، تاہم کچھ افراد ایسے ہوتے ہیں جن کا پسینہ مسلسل بہت زیادہ مقدار میں بہتا ہے۔اس کے لیے طبی زبان میں hyperhidrosis کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔عموماً ہر وقت پسینے کا اخراج کوئی خاص بڑا طبی مسئلہ نہیں ہوتا مگر اس سے روزمرہ کی زندگی ضرور متاثر ہو سکتی ہے۔اس کا جواب سادہ نہیں بلکہ مختلف چیزوں کو دیکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

اگر آپ کو بہت زیادہ پسینہ آتا ہے تو اس سے روزمرہ کی زندگی میں جذباتی اور جسمانی مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔بہت زیادہ پسینے کے اخراج کی 2 اقسام ہوتی ہیں، ایک پرائمری hyperhidrosis جس کی کوئی واضح طبی وجہ نہیں ہوتی۔دوسری قسم سیکنڈری hyperhidrosis ہے، جو کسی بیماری جیسے ذیابیطس، ہارمونز میں آنے والی تبدیلیوں یا ادویات کے استعمال کا نتیجہ ہوتی ہے۔

Back to top button