گرم موسم میں مشروب کے استعمال کے فوائد ضرور پسند آئیں گے

موسم گرما کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اس کے منفی اثرات سے بچنے کے لیے پانی بہت اہم ہوتا ہے۔مگر بیشتر افراد کو سادہ پانی کا ذائقہ پسند نہیں ہوتا جسکے باعث وہ دن بھر میں مناسب مقدار میں پانی پینے سے گریز کرتے ہیں۔اس کے نتیجے میں ڈی ہائیڈریشن کا خطرہ بڑھتا ہے جو متعدد مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔مگر اچھی بات یہ ہے کہ آپ سادہ پانی میں ایک عام دستیاب چیز کو شامل کرکے اسے مزیدار بنا سکتے ہیں۔اور وہ چیز ہے لیموں، جس کے عرق کو پانی میں ملا کر پیا جا سکتا ہے۔مگر کیا لیموں کے عرق والا پانی پینے سے صحت کو کوئی فائدہ ہوتا ہے؟
اس حوالے سے زیادہ تر طبی شواہد بہت زیادہ ٹھوس نہیں مگر اس مشروب سے کوئی خاص نقصان بھی نہیں ہوتا۔لیموں پانی کے ایک گلاس سے جسم کو وٹامن سی، فولیٹ، پوٹاشیم، آئرن، وٹامن بی 1، وٹامن بی 2 اور وٹامن بی 5 سمیت متعدد غذائی اجزا ملتے ہیں۔
تو اس مشروب کے چند فوائد جان لیں۔
جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ پانی صحت کے لیے بہت اہم ہوتا ہے اور گرم موسم میں تو اس کی زیادہ مقدار کا استعمال ضروری ہے۔تو اگر سادہ پانی کا ذائقہ پسند نہیں تو لیموں کے چند قطرے پانی میں ملا کر پی لیں تاکہ ڈی ہائیڈریشن سے بچ سکیں۔
