آرمی چیف کا بلاول کو ٹیلی فون، کراچی واقعے پر تبادلہ خیال

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹیلی فون کیا ہے۔
ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلاول بھٹو زرداری سے کراچی واقعے پر تبادلہ خیال کیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے آرمی چیف کی جانب سے کراچی واقعے کا فوری نوٹس لینے پر ستائش کا اظہار کیا۔بلاول نے کراچی واقعے پر فوری شفاف انکوائری کی ہدایات دینے پر آرمی چیف کو سراہا۔
KARACHI, October 20: Chief of Army Staff (COAS) General Qamar Javed Bajwa called the Chairman Pakistan Peoples Party @BBhuttoZardari over the telephone to discuss the Karachi incident this evening.
— PPP (@MediaCellPPP) October 20, 2020
قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 236 ویں کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی. ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق کانفرنس میں جیو اسٹریٹیجک صورتحال، علاقائی اور قومی سلامتی کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کانفرنس میں ملک میں بالخصوص بلوچستان اور قبائلی اضلاع میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کا جائزہ لیا گیا۔ شرکاء کانفرنس نے تمام سول اور ملٹری شہداء کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔
CCC presided by #COAS held @ GHQ. Geo strat, regional & national security environment discussed. Forum undertook comprehensive review of recent surge in terrorist incidents in country particularly in Tribal Distts & Bln. Paying glowing tribute 2 all civil & military Shuhada (1/2) pic.twitter.com/bYx8UfGprH
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 20, 2020
شرکاء نے اس موقع پر ملکی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کا ہر قیمت پر دفاع یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کیا کہ ہم سب نے امن و استحکام کے لیے بھاری قیمت ادا کی ہے، ملک کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کی ہر کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
CCC presided by #COAS held @ GHQ. Geo strat, regional & national security environment discussed. Forum undertook comprehensive review of recent surge in terrorist incidents in country particularly in Tribal Distts & Bln. Paying glowing tribute 2 all civil & military Shuhada (1/2) pic.twitter.com/bYx8UfGprH
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 20, 2020
خیال رہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر مقدمے اور گرفتاری کیلئے پولیس حکام پر دباؤ کے معاملے پر آئی جی سندھ سمیت اعلیٰ پولیس افسران نے احتجاجاً چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس صورتحال پر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی پریس کانفرنس کی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سے محکمانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔پریس کانفرنس کے بعد آرمی چیف نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کور کمانڈر کراچی کو تحقیقات کا حکم دیا اور اب وزیراعظم نے بھی گورنر سندھ عمران اسماعیل کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔
