آزاد کشمیر بلدیاتی الیکشن:مظفر آباد میں مسلم لیگ ن نے بازی مار لی

مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات کے دوران میدان مار لیا، جبکہ تحریک انصاف اپنی نشستیں جیتنے میں ناکام رہی ہے۔
آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں پی ٹی آئی کو شکست ہو گئی، پی ٹی آئی میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کی 36 میں سے 8 نشستیں جیت سکی جبکہ مسلم لیگ ن 12 وارڈز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔
مظفر آباد کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کو بھی 7 نشستیں مل گئیں،7 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے جبکہ 2 سیٹوں پر مسلم کانفرنس نے کامیابی حاصل کی۔
نیلم، جہلم ویلی اور مظفرآباد کے 3 اضلاع کی یونین کونسلز کی 74 میں سے33 نشستوں پر تحریک انصاف کامیاب رہی۔
غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی 23، مسلم لیگ ن 10 سیٹوں پر کامیاب رہی 5 پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ مسلم کانفرنس 2 نشستیں جیت سکی۔
