آسٹریلیا کرکٹ تاریخ کے کم ترین سکور پر آئوٹ

بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم صرف 60 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئی ، دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا جانےوالا آخری میچ لو سکورنگ رہا ہے ، شکیب الحسن کو بہترین کارکردگی پر سیریز اور میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔
بنگلادیش نے 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 122 رنز بنائے، بنگلادیش کی طرف سے محمد نعیم 23 اور محموداللہ 19 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے جبکہ آسٹریلیا کے نیتھن ایلیس اور ڈین کرسچیئن نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
123 رنز کے ہدف کے تعاقب آسٹریلوی ٹیم ٹی 20 میں 13.4 اوورز میں اپنے ٹی 20 کے سب سے کم ترین سکور 62 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ یہ آسٹریلیا کی اپنی کرکٹ کی 144 سالہ تاریخ میں مختصر ترین اننگز تھی ۔ آسٹریلیا کے میتھو ویڈ اور بین ڈرموٹ 17 رنز کے سوا کوئی بھی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا، بنگلادیشی بولنگ لائن کے سامنے ایک کے بعد ایک آسٹریلوی بلے باز پوویلین لوٹتا رہا ۔
آل راؤنڈر شکیب الحسن نے 4 اور سیف الدین نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ بنگلا دیش نے سیریز 1-4 سے اپنے نام کی، یہ آسٹریلیا کے خلاف کسی بھی فارمیٹ میں بنگلہ دیش کی سیریز میں پہلی کامیابی ہے۔
