آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں رانا ثناء اللہ 10 نومبر کو طلب

نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو 10 نومبر کو طلب کرلیا، رانا ثنا کو تمام دستاویزات بھی ساتھ لانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کو 10 نومبر دوپہر 2 بجے طلب کر لیا۔ نیب کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم رانا ثناء اللہ سے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی تحقیقات کر رہی ہے۔ زرائع کے مطابق رانا ثناء اللہ کو تمام متعلقہ ریکارڈ ہمراہ لانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ رانا ثناء اللہ اس سے قبل 10ستمبر کو نیب تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق رانا ثناءاللہ نے نامکمل دستاویزات فراہم کی تھیں، رانا ثناءاللہ کی فیصل آباد اور کلرکہار میں کروڑوں روپے کی جائیدادیں سامنے آئی ہیں۔ نیب رانا ثناء اللہ کے ساتھ ساتھ ان کے داماد اور اہل خانہ کے خلاف بھی اثاثہ جات کی تحقیقات کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button