ملک بھر میں کرونا کے 1167 نئے کیسزرپورٹ

پاکستان بھرمیں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس ک کیسز میں مزید اضافہ ہو گیا جبکہ 14 افراد جان کی بازی ہارگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے تازہ اعداد وشمارکے مطابق ملک بھرمیں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے وارمزید تیز ہوگئے اور14 افراد جان کی بازی ہارگئے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1167 نئے کیسزرپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں ایکٹو کیسزکی تعداد 13 ہزار965 ہوگئی ہے۔ این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں مجموعی کیسز3 لاکھ 36 ہزار 260 ہوگئی، کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 849 ہوگئی جب کہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 15 ہزار 446 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 27 ہزار984 ٹیسٹ کیے گئے، سندھ میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 46 ہزار 774 ہوگئی، پنجاب میں 104894 اورخیبرپختونخواہ 39 ہزار 749 تعداد ہے۔ اسلام آباد میں 20 ہزار 243 اوربلوچستان میں 15 ہزار 977 تعداد ،آزاد کشمیر 4ہزار 330اورگلگت میں4 ہزار 293 تعداد ہوگئی۔
