مریم کی پیشی پر اہلکاروں سے جھگڑا: کیپٹن صفدر کے وارنٹ گرفتاری جاری

مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر پولیس کے ساتھ لڑاٸی جھگڑا کے معاملے پر ضلع کچہری عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ حافظ نفیس یوسف نے کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ پراسکیوشن کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان کو پہلے بھی طلب کیا گیا لیکن کیپٹن صفدر اور جہانزیب اعوان پیش نہیں ہوئے، استدعا ہے کہ ملزموں کے خلاف ٹرائل میں پیش رفت کےلیے وارنٹ جاری کئے جائیں۔ عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر سمیت ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 5 دسمبر کو طلب کر لیا۔
خیال رہے کیپٹن (ر) صفدر اور ان کے ساتھیوں کے خلاف 2019 میں تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج کیا گیا کہ انہوں نے مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر پولیس اہکاروں کے ساتھ ہنگامہ آراٸی کی اور کار سرکار میں مداخلت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button