امریکی صدارتی انتخابات، پولنگ کا عمل شروع

امریکا میں 59 ویں صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔
مختلف امریکی ریاستوں میں صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے اور پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کی قطاریں لگی ہوئی ہے۔ ماہرین نے اس مرتبہ توقع سے زیادہ ٹرن آؤٹ کی پیش گوئی کی ہے جب کہ قبل از وقت ووٹنگ اور ڈاک کے ذریعے تقریباً 10کروڑ سے زائد امریکی اپنا حق رائے دہی استعمال کرچکے ہیں۔ امریکی صدارتی انتخاب میں موجودہ صدر اور ری پبلیکن امیدوار ٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کے درمیان سخت مقابلہ ہے جب کہ مختلف انتخابی جائزوں(پولز) میں جوبائیڈن کو ٹرمپ پر واضح برتری حاصل ہے۔ اب تک 9 کروڑ 40 لاکھ کے قریب امریکی شہری پہلے ہی ووٹ دے چکے ہیں، سیاسی پنڈت اب بھی تذبذب کا شکار ہیں کہ معرکہ کون مارے گا اور ڈیموکریٹ جو بائیڈن کے کلین سوئپ کرنے سے موجودہ ریپبلکن صدر کی واضح کامیابی تک پیش گوئیوں میں تضاد ہے۔
