آیوڈین والے انجن کی خلاء میں کامیاب آزمائش

آیوڈین سے چلنے والے چھوٹے انجن نے خلاء میں آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی ، آزمائش کے دوران اس انجن کی طاقت سے ایک سیارچے کا مدار تبدیل کیا گیا۔

بتاتے چلیں کہ عام درجہ حرارت پر آیوڈین ٹھوس حالت میں ہوتی ہے لیکن گرم کرنے پر یہ تیزی سے براہِ راست گیس میں تبدیل ہوتی چلی گئی ۔

پچھلے کئی سال سے یہ کوششیں جاری تھیں کہ آیوڈین کے انجن کو خلا میں بھیجا جائے ۔ماہرین بخوبی جانتے ہیں کہ آیوڈین کے استعمال سے اتنا طاقتور انجن نہیں بنایا جاسکتا جو کسی سیارچے کو زمین سے اٹھا کر خلا میں پہنچا سکے۔

’’تھرسٹ می‘‘ نامی فرانسیسی کمپنی نے چھوٹے سیارچوں کے لیے ایک ہلکا پھلکا اور مختصر آیوڈین تھرسٹر بنایا ہے جو کارگر ثابت ہوا ۔

Back to top button