اپوزیشن کا آئی ایم ایف سے مذاکرات سے متعلق آگاہ نہ کرنے پر شدید احتجاج

اپوزیشن نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مذاکرات سے متعلق ایوان کو آگاہ نہ کرنے پر سینیٹ میں شدید احتجاج کیا مالیاتی فنڈ کے چین سے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے خود مختاری پر وار قرار دے دیا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت اجلاس میں حکومت اور آئی ایم ایف مذاکرات پر بحث ہوئی۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر رضا ربانی نے آئی ایم ایف کے چین سے متعلق بیان پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے آتے ہی عبدالرزاق داؤد کا بیان چھپا تھا کہ ایک سال کے لیے سی پیک کو پس پشت ڈالا جاسکتا ہے، آئی ایم ایف کی شرائط کو پارلیمنٹ کو نہیں بتایا گیا جبکہ مذاکرات میں فنڈ کے سامنے سی پیک کے منصوبے، چینی قرضے رکھے گئے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اور امریکا کا ‘بُرائی کا گٹھ جوڑ’ نہیں چاہتا کہ خطے میں پاکستان اور چین کی دوستی بڑھے، امریکا کے دباؤ پر آئی ایم ایف سے شرائط ڈالی گئیں، آئی ایم ایف امریکا کی پراکسی ہے، وہ اس سے جو چاہے گا کروا لے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button