اپوزیشن کا منی بجٹ پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

متحدہ اپوزیشن کا منی بجٹ کی منظوری کے حوالے سے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے ، حکومت کیخلاف سیاسی محاذ عروج پر ہونے کی وجہ سے اپوزیشن منی بجٹ کیخلاف سخت موقف اپنائے گی۔

حزب اختلاف کی جانب سے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بائیکاٹ کے اعلان پر حکومت سے کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے، وزیراعظم عمران خان نے وزرا اور پارٹی ترجمانوں کو ایک مرتبہ پھر اپوزیشن کرپشن بے نقاب کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں تو دوسری طرف اپوزیشن ارکان نے بھی حکومتی کارکردگی کے نقائص پر سیاست کا فیصلہ کر لیا۔

منی بجٹ کی گونج سے اپوزیشن رہنماوٴں کے آپس میں رابطے شروع ہوگئے ، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، ن لیگ کے صدر شہباز شریف، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ن لیگ کے قائد نواز شریف سمیت دیگر رہنماوٴں نے بھی مشاورت شروع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں بلدیاتی ایکٹ پر ڈیڈ لاک ختم نہ ہوسکا

پارلیمنٹ کے اندر اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کو مزید فعال کرنے کی تجاویز پر بھی حزب اختلاف نے غور شروع کر دیا جبکہ منی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی صورت میں اپوزیشن شدید مزاحمت کریگی۔

Back to top button