امریکا اور اسرائیل نے ایران کے خلاف یو اے ای کی سرزمین استعمال کی: ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے یو اے ای کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال کی، بعض فوجی کارروائیوں میں یو اے ای نے خود بھی حصہ لیا۔
ایران کےوزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ایران جنگ نہیں چاہتا،تاہم اگر اس پر کوئی جارحیت مسلط کی گئی تو وہ اپنےدفاع میں بھرپور جواب دےگا۔
عباس عراقچی کاکہنا تھاکہ تہران اپنے مؤقف میں واضح ہے اور کسی بھی ممکنہ حملے کی صورت میں اپنی خود مختاری کے تحفظ کےلیے اقدامات کرےگا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ایک اور اہم ملاقات
ایرانی وزیر خارجہ نے کہاکہ امریکا اور اسرائیل نے یو اے ای کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال کی،ہمارے پاس ان دعوؤں کے دستاویزی ثبوت ہیں۔جب کہ بعض فوجی کارروائیوں میں یو اے ای نے خود بھی حصہ لیا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات سے ہمارے خراب تعلقات کی وجہ ان کا اسرائیل سے تعلق ہے،یو اے ای دیگر خلیجی ممالک کی طرح پالیسی اپناتا تو ہمارےتعلقات کہیں بہتر ہوتے۔
