گلگت بلتستان الیکشن: ن لیگ کی ریلی میں ہوائی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

دیامر گلگت بلتستان میں الیکشن مہم کے دوران مسلم لیگ ن کی ریلی میں ایک شخص کی ہوائی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
رپورٹ کےمطابق ہوائی فائرنگ کے دوران اچانک بندوق پر کنٹرول نہ ہونے سے ریلی میں شریک دو افراد گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگئے،افسوسناک واقعہ جی بی اے 18 دیامر 4 میں پیش آیا۔
یاد رہے کہ جی بی اے 18 میں آئی پی پی سے سابق وزیراعلیٰ حاجی گلبرگ خان اور ن لیگ کے ملک کفایت اللہ مد مقابل ہیں۔
