آزاد کشمیر اسمبلی میں مہاجرین کی 12 نشستیں ختم کرنے کا مطالبہ درست نہیں : خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے آزاد کشمیر اسمبلی کی پاکستان سے منتخب مہاجرین کی 12 نشستیں ختم کرنے کا مطالبہ درست عمل نہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ 27 جولائی کو آزادکشمیر کے الیکشن ہیں، عوامی ایکشن کمیٹی کا مطالبہ ہے کشمیر اسمبلی کی پاکستان سے منتخب ہونے والی 12 نشستیں ختم کی جائیں،الیکشن سے پہلے یہ مطالبہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کےمترادف ہے۔
خواجہ آصف نے کہاکہ جمہوری سوچ کا تقاضا ہےکہ جو لوگ یہ مطالبہ کر رہے ہیں وہ یہ معاملہ 7 جولائی کو عوام کے سامنے رکھیں اور خلق خدا کو یہ فیصلہ کرنے دیں اور نمائندگی کی شکل تشکیل کرنےدیں یہ جمہوری سوچ ہوگی ورنہ یہ بلیک میلنگ تصور ہوگی۔
خواجہ آصف نے کہاکہ سیالکوٹ شہر اور تحصیل سے کشمیر اسمبلی کی ایک سالم سیٹ ہے اور پاکستان قومی اسمبلی کی دو نشستیں ہیں،باقی پاکستان میں کشمیر اسمبلی کے حلقے پھیلے ہوئے ہیں،یہاں کشمیری مہاجروں کی زیادہ تعداد جموں سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ اکتوبر 1947ء میں مہاجر دو لاکھ سے زائد جانوں کی قربانی دے کر سیالکوٹ شہر اور تحصیل میں آکر بسے لاکھوں عصمتیں لٹیں اور ہزاروں بیٹیاں اغوا ہوئیں،آپ کس طرح ان مہاجروں کو ان کے حق سے محروم کرسکتے ہیں؟
گلگت بلتستان الیکشن: ن لیگ کی ریلی میں ہوائی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق
خواجہ آصف نےکہا کہ کئی دہائیاں ان مہاجروں نے نہایت کسمپرسی کی حالت میں گزاریں،زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم رہے ان لوگوں نے آزادی کی بہت مہنگی قیمت ادا کی ہوئی ہے،اپنی رائےکو تسلیم کرانے کےلیے جمہوری رستہ اپنائیں۔
