اکبر ایس بابر کی فارن فنڈنگ کیس میں فریق بننے کی درخواست منظور

تحریک انصاف کے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اکبر ایس بابر کو فریق بنانے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔
ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فنڈنگ کیس فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کی اپیل کی سماعت کی، ہائیکورٹ نے اکبر ایس بابر کی اپیل میں فریق بننے کی درخواست منظور کر لی۔
ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے اکبر ایس بابر کو فریق بنانے کی درخواست منظور کی۔جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب اور جسٹس بابر ستار نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اکبر ایس بابر ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تمام پروسیڈنگ کا حصہ رہے، اکبر ایس بابر کو اس مرحلے پر عدالتی کارروائی سے باہر رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 3 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے میں کہا ہے کہ تحریک انصاف پر ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہوگئی ہے۔
