28 مئی 1998ء نے پاکستان کو سٹریٹیجک خود مختاری عطا کی: صدر مملکت

 

 

 

صدر مملکت آصف علی زرداری نے یومِ تکبیر کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 28 مئی 1998ء نے پاکستان کو سٹریٹیجک خود مختاری عطا کی، یومِ تکبیر پاکستان کے ناقابل تسخیر دفاع کی علامت ہے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان نے ایٹمی پروگرام قومی سلامتی کے تقاضوں کے تحت شروع کیا تھا اور قوم اپنے سائنسدانوں اور مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔عالمی دباؤ اور پابندیوں کے باوجود پاکستان نے قومی مفاد کا تحفظ کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی حکمت عملی خطے میں امن و استحکام کی ضامن ہے،جدید جنگوں میں سائبر وار فیئر، اے آئی اور ڈرونز اہم کردار ادا کریں گے۔

صدرِ مملکت کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک ذمے دار اور امن پسند ایٹمی ریاست ہے اور پاکستان کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا تاہم کسی بھی جارحیت کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔

Back to top button