امریکا میں نیتن یاہو کیخلاف شدید احتجاج، شہریوں کا گرفتاری کا مطالبہ

امریکا میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دورہ امریکا کے دوران واشنگٹن ڈی سی میں سیکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں امریکی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کیے گئے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کرے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید بارش کے باوجود مظاہرین فلسطینی پرچم اور مختلف بینرز اٹھائے وائٹ ہاؤس کی جانب مارچ کرتے رہے۔ احتجاج کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور پولیس کی بڑی تعداد تعینات رہی۔
رپورٹس کے مطابق مظاہرین کے ایک گروپ نے جارج ٹاؤن میں واقع فور سیزنز ہوٹل کی لابی میں داخل ہونے کی کوشش کی، جہاں نیتن یاہو عشائیے میں شریک تھا۔ مظاہرین ہوٹل کے اندر موجود ریستوران تک پہنچنا چاہتے تھے، تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں روک دیا اور بعد ازاں عمارت سے باہر نکال دیا۔
آزاد کشمیر الیکشن میں نون لیگ کو فتح کیسے ملی؟
احتجاج کے دوران مظاہرین نے اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف نعرے بھی لگائے، جن میں ’’بی بی، بی بی، تم چھپ نہیں سکتے، تم نسل کشی کر رہے ہو‘‘ شامل تھے۔ ان مظاہروں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی گردش کرتی رہیں۔
