صدر اوروزیر اعظم نے عید کہاں منائی؟حقائق سامنے آ گئے

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے نوابشاہ میں زرداری ہاؤس میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں نمازِ عید ادا کرکے عید منائی۔
وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بھی نمازِ عید ادا کی۔ نماز کے بعد ملک کی سلامتی، ترقی، استحکام اور عوام کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ضلع اٹک کے اپنے آبائی گاؤں ڈھرنال میں نمازِ عید ادا کی جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور کے علاقے حیات آباد میں باغ ناران میں عوام کے ساتھ نمازِ عید ادا کی۔اسی طرح گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کنڈی ماڈل فارم میں نمازِ عید ادا کی جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی۔
خیال رہے کہ ملک بھر کی مساجد، عیدگاہوں اور کھلے میدانوں میں نمازِ عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جہاں پاکستان کی سلامتی، قومی یکجہتی، امن و استحکام اور امتِ مسلمہ کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھی عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے، جہاں کشمیری عوام نے اپنی آزادی، امن اور خوشحالی کے لیے دعائیں کیں۔
