اگر لیپ ٹاپ کا ٹچ پیڈ کام نہ کرے تو کیا کرنا چاہیے؟

ویسے تو ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ کو کنٹرول کرنے کا بہترین ذریعہ وائرڈ یا وائرلیس ماؤس ہوتا ہے۔مگر لیپ ٹاپ استعمال کرنے والے صارفین ماؤس کا استعمال بہت کم کرتے ہیں اور اس مقصد کے لیے ٹچ پیڈ پر انحصار کرتے ہیں۔ٹچ پیڈ ماؤس کا ہی کام کرتا ہے اور اس سے ڈیوائس کو کنٹرول کرنا زیادہ مشکل نہیں ہوتا۔
ان ڈرائیورز کر ٹھیک کرنے کے 2 آپشنز ہیں۔
ایک طریقہ تو ڈرائیور کو اپ ڈیٹ کرنا ہے اور ونڈوز 10 یا 11 میں اس کا طریقہ کار ایک جیسا ہی ہے۔پہلے اسٹارٹ مینیو سرچ بار میں ڈیوائس منیجر ٹائپ کرکے اسے اوپن کریں۔ڈیوائس منیجر میں ہیومین انٹرفیس ڈیوائسز (Human Interface Devices) کو کلک کرکے ایکسپینڈ (expand) کریں۔وہاں نظر آنے والی لسٹ میں ٹریک پیڈ کو تلاش کریں اور پھر ٹریک پیڈ پر رائٹ کلک کرے اپ ڈیٹ ڈرائیور کے آپشن کا انتخاب کریں۔ایسا کرنے سے سسٹم ڈرائیور اپ ڈیٹس کو چیک کرے گا اور دستیاب ہونے پر انسٹال کر دے گا۔
اگر مسئلہ زیادہ بڑا ہو تو پھر دوسرا طریقہ کار کارآمد ثابت ہو سکتا ہے جس میں ڈرائیور کو دوبارہ انسٹال کرنا ہوتا ہے۔اس کے لیے ڈیوائس منیجر اوپن کرکے ہیومین انٹرفیس ڈیوائسز کے ٹیب کو ایکسپینڈ کریں۔
وہاں ٹریک پیڈ پر رائٹ کلک کرکے ان انسٹال ڈیوائس (Uninstall device) آپشن کا انتخاب کرکے اسے کنفرم کریں اور پھر لیپ ٹاپ ری اسٹارٹ کریں۔ری اسٹارٹ ہونے کے بعد ونڈوز آپریٹنگ سسٹم خودکار طور پر گمشدہ ڈرائیور کی شناخت کرکے اسے ری انسٹال کرے گا۔
ایسا کرنے سے ٹچ پیڈ کے زیادہ تر مسائل ٹھیک ہو جاتے ہیں۔
