اگر یہودی میڈیا نے عمران خان کی تعریف کی ہے تو عمران خان کو اس کی وضاحت دینےکی کوئی ضرورت نہیں : بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نےاسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ میں شائع مضمون پر ردعمل دیتےہوئے کہا ہے کہ اگر یہودی میڈیا نے عمران خان کی تعریف کی ہے تو عمران خان کو اس کی وضاحت دینےکی کوئی ضرورت نہیں ہے،پہلے ان لوگوں کو مودی سےتعلقات اور بھارتی انجینئرز کی وضاحت دینی چاہیے۔

بیرسٹر سیف نے کہاکہ عمران خان کی تعریف یہودی میڈیا نے کی ہےتو ان سے پوچھیں، عمران خان وضاحت کیوں دیں،حکومت لاہور کےکامیاب جلسے سے توجہ ہٹانے کےلیے دور دور سےمواد ڈھونڈ کر لارہی ہے۔

مشیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ لگتا ہے رانا ثنااللہ ،عطا تارڑ اور خواجہ آصف کو کسی نےخبر نہیں دی کہ علی امین نے اٹک کراس کیا،وزیراعلیٰ کے پی ن جعلی وفاقی حکومت کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں، وفاقی وزرا کو پی ٹی آئی کے خلاف پریس کانفرنسز کےلیے بٹھایاگیا۔

خیال رہےکہ اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کےایک آرٹیکل میں عمران خان کو اسرائیل کاحمایتی قرار دیاگیا ہے۔آرٹیکل میں لکھاگیا ہےکہ سابق وزیر اعظم عمران خان اسرائیل مخالف بیان دینے کے باوجود اسرائیل سےبہتر تعلقات کےاشارےدیتے رہے،وہ اسرائیل کےلیے ہم خیال سیاستدان ہیں اور ان کی انتخابات میں کامیابی پاک اسرائیل تعلقات کا ازسر نو جائزہ لینے کاموقع ہے۔اسرائیلی اخبار کے آرٹیکل میں کہا گیا کہ اسرائیل دوست خارجہ پالیسی کےاسٹریٹجک فوائد ہیں لیکن پاکستان کی فوجی اسٹیبلشمنٹ سےمزاحمت کاسامنا ہے، فوجی اسٹیبلشمنٹ نےطویل عرصہ اسرائیل کےساتھ تعلقات کو معمول پر آنےسے روکا اس لیے اسرائیل سےتعلقات کےلیے پاکستان کی موجودہ سیاسی قیادت کو بدلنا ہوگا کیوں کہ عمران خان اسرائیل کےحمایتی اور اسٹیبلشمنٹ و سیاسی قیادت کےمخالف ہیں۔

میں کس چیز کی معافی مانگوں اور کس سے معافی مانگوں؟ : علی امین گنڈاپور

Back to top button