ایرانی پروازوں پر پابندی لگانے والے ممالک کے ایئرپورٹس کو بھی چلنے نہیں دیں گے: ایران

 

 

 

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے خطے کے ممالک کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ امریکی فضائی پابندیوں میں شامل ممالک کے ایئرپورٹس بھی بند ہوجائیں گے۔

محسن رضائی نے ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اگر کوئی ملک امریکا کے کہنے پر ایرانی پروازوں پر پابندی عائد کرتا ہےتو ایران بھی خاموش نہیں رہےگا۔

محسن رضائی نے کہاکہ اگر آپ ہماری پروازوں پر پابندی لگائیں گے اور امریکا کے ساتھ تعاون کریں گےتو آپ کے ہوائی اڈّوں پر بھی کوئی پرواز نہیں ہوگی۔اگر آپ امریکا کے ساتھ کھڑےہوں گے تو ہم خاموش تماشائی بن کر نہیں بیٹھیں گے۔

میجر جنرل محسن رضائی کا کہنا تھا کہ ایران مذاکرات کے اس دور میں واپس نہیں جائےگا جو جنگ سے پہلے کا تھا،امریکا کو پہلا قدم اٹھانا ہوگا،جب تک ہماری شرائط پوری نہیں ہوتیں،آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی۔یہ شرائط تحریری طور پر پاکستان اور قطر کے پاس موجود ہیں،جب تک ہماری شرائط پوری نہیں ہوتیں، آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی اور ہم مذاکرات نہیں کریں گے۔

آبنائے ہرمز کھولنے کےلیے ایران نے امریکا کے سامنے شرائط پیش کردیں

یاد رہے کہ امریکا کی جانب سے ایرانی ایئرلائنز پر پابندیوں کے اعلان کےبعد عمان، آذربائیجان، جارجیا،عراق، قطر اور ترکیہ نے بدھ کو ایران ایئرلائن کی پروازوں کو روک دیا تاہم چین نے ایسا نہیں کیا۔

 

Back to top button