ایف بی آر میں جعلی ٹیکس دہندگان رجسٹرڈ کیےگئے

وفاقی ٹیکس محتسب کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) میں جعلی افراد کو ٹیکس دہندگان کی فہرست میں شامل کیے جانے کا انکشاف ۔
وفاقی ٹیکس محتسب کے مطابق ایف بی آر کے عملے کی ملی بھگت سے جعلی افراد کو ٹیکس دہنددگان کی فہرست میں شامل کیا گیا لیکن سوائے بلیک لسٹنگ کے ایف بی آر کی جانب سے جعلی افراد کے خلاف کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی۔
وفاقی ٹیکس محتسب کا کہنا ہے کہ اکثر کیسوں میں ریڈ الرٹ جاری ہونے کے باوجود بلیک لسٹنگ اور معطلی 5 سے 6 ماہ بعد کی گئی، ایف بی آر نے جعلی افراد اور سہولت کاروں کے خلاف کسی قسم کی کارروائی تجویز نہیں کی۔
وفاقی ٹیکس محتسب کے مطابق 41 کروڑ روپے کی ریکوری اور جعلی رجسٹرڈ افراد کے خلاف کارروائی کا حکم 4 سال پہلے جاری ہوا لیکن ایف ٹی او کے ازخود نوٹس کے باوجود ایف بی آر کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔ ادارے کے حکام کے مطابق جعلی رجسٹریشن میں ملوث عملے کے خلاف ڈائریکٹوریٹ جنرل آئی اینڈ آئی نے کیس نہیں کھولے اور نہ ہی ایف بی آر معاملے کی نوعیت کو سنجیدگی سے لے رہا ہے۔
وفاقی ٹیکس محتسب کا کہنا ہے کہ چیف کمشنرز جعلی ٹیکس ریفنڈ پر انضباطی اور فوجداری کارروائی کا آغاز کریں۔ وفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کو جعلی ٹیکس ریفنڈ کیسوں میں ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے ایس ٹی آر این معطلی کے علاوہ کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button