ایلون مسک کتنے کمروں کے گھر میں رہتے ہیں؟

دنیا کی امیر ترین شخصیت ایلون مسک کے امریکی ریاست ٹیکساس میں بنے گھر کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، ایکس اور ٹیسلا کمپنی کے مالک صرف دو کمروں کے چھوٹے سے گھر میں رہائش پذیر ہیں جس کو جان کر ایکس صارفین حیران رہ گئے ہیں۔یہ حقیقت ہے پہلی اگست کو فوربز کی جانب سے دنیا کی امیر ترین شخصیات سے متعلق جاری کی جانے والی فہرست کے مطابق ایلون مسک پہلے نمبر پر ہیں۔ ایلون مسک ایپلی کیشن ایکس (ٹوئٹر) اور الیکٹرک کار کمپنی ٹیسلا کے سی ای او ہیں جس کی مالیت 241.3 بلین ڈالر ہے، وہ رواں سال جون میں فرانس کے برنارڈ ارنالٹ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے امیر ترین شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گئے تھے۔مصنف والٹر آئزاکسن کی جانب سے ایلون مسک کی سوانح عمری لکھی گئی ہے جوکہ آئندہ ماہ 12ستمبر کو ایمازون پر ریلیز ہوگی، الٹر آئزاکسن نے ایلون مسک سے متعلق انکشاف کیا کہ وہ ایک چھوٹے سے گھر میں رہائش پذیر ہیں جو اُنہوں نے 2020 میں واپس خریدا تھا، یہ دو بیڈ روم والا مکان بوکا چیکا، ٹیکساس میں واقع ہے، الٹر آئزاکسن کے مطابق ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے راکٹ، الیکٹرک کاریں، اپنے دیگر منصوبوں پر توجہ مرکوز کرنے اور اِن کی تعمیل کیلئے اپنے تقریباً تمام مکانات بیچ دیئے ہیں اور ٹیکساس میں ایک چھوٹا سا گھر خریدا ہے۔مسک کے سوانح نگار والٹر آئزاکسن نے اب مکان کی ایک نایاب تصویر اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے، الٹر آئزاکسن کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں ایک باورچی خانہ اور لِونگ روم کا ایک حصہ دکھایا گیا ہے جس میں لکڑی کی میز رکھی ہوئی ہے۔آئزیکسن نے انکشاف کیا ہے کہ مسک کی سوانح لکھنے کے دوران وہ ایلون مسک کے اس گھر میں اس لکڑی کی میز پر اُن سے ملاقات کیا کرتے تھے۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایلون مسک کا گھر صاف ستھرا ہے، مگر بے ترتیب سا نظر آ رہا ہے، تصویر میں نظر آنے والی کرسی پر صرف ایک جیکٹ لٹکی ہوئی ہے، لکڑی کی میز پر ایک راکٹ کا مجسمہ بھی دیکھا جا سکتا ہے جو سفید جاپانی تلوار ’کٹانا‘ کی طرح دکھائی دیتا ہے۔اس کا انکشاف ایلون مسک کی سوانح عمری میں کیا جائے گا، یہ کتاب اب Amazon پر پری آرڈر کیلئے دستیاب ہے اور 12 ستمبر کو فروخت کیلئے پیش کی جائے گی، ایلون مسک پر لکھی جانے والی کتاب اسپیس ایکس کی جانب سے مدار میں 31 راکٹ بھیجنے، ٹیسلا کی دس لاکھ کاریں بیچنے، دنیا کا امیر ترین آدمی بننے اور اُن کی کامیابیوں کے گرد گھومتی دکھائی دے گی، ایمازون ویب سائٹ پر ایلون مسک کی سوانح عمری کی قیمت 28 ڈالر(تقریباً 2300 روپے) ہے۔فہرست میں مسک کو ’’ہمارے دور کا سب سے دلچسپ اور متنازع تخلیق کار‘‘ کے طور پر بیان کیا گیا ہے
