ایمان علی نے شاہ رخ خان کیساتھ فلم کا موقع کیوں گنوایا؟

 

معروف اداکارہ ایمان علی نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ کے ساتھ فلم ’’رئیس‘‘ میں ہیروئن کا کردار ادا کرنے کی آفر ماہرہ خان سے پہلے مجھے کی گئی تھی لیکن میں نے سکرپٹ کی ڈیمانڈ کی تو پڑوسی بُرا منا گئے۔ سوشل میڈیا پر ایمان علی کے ایک انٹرویو کا کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ بھارتی فلم رئیس کے حوالے سے بات کر رہی ہیں، میزبان اور اداکارہ عفت عمر نے ایمان علی سے سوال کیا کہ مجھے معلوم ہے کہ شاہ رُخ خان کے ساتھ فلم ماہرین نے کی ہے لیکن رئیس پہلے آپ کو آفر ہوئی تھی۔

لہٰذا آپ یہ بتائیے کہ آپ نے بھارتی فلمساز سے سکرپٹ کیوں مانگ لیا تھا، اس پر ایمان علی نے کہا کہ سکرپٹ مانگنا میرا حق ہے میں سکرپٹ پڑھ کر ہی کردار ادا کرنے کیلئے حامی بھرتی ہوں۔ ایمان نے کہا کہ مجھے فون آیا کہ شاہ رُخ کے ساتھ فلم ہے تو میں نے کہا ٹھیک ہے پہلے سکرپٹ بھیج دیں۔ لیکن شاید اُن لوگوں کو میرا سکرپٹ مانگنا اچھا نہیں لگا۔ توہ۔ میں نے نوٹس کیا ہے کہ ہمارے ہاں بھی ایسا ہوتا ہے کہ سکرپٹ مانگو تو بُرا مان جاتے ہیں اور پھر پروجیکٹ کسی اور کو مل جاتا ہے۔

ایمان نے مزید بتایا کہ جب انہوں نے ایک قریبی دوست کو بتایا کہ شاہ رخ خان کی فلم کے لیے سکرپٹ مانگا تو سب حیران ہوگئے اور ان سے کہا کہ وہ پاگل ہیں جنہوں نے اتنا بڑا موقع اپنے ہاتھ سے گنوا دیا۔ عفت عمر نے کہا کہ شاہ رُخ خان کے ساتھ فلم کرنے کا موقع کون گنواتا ہے جس پر ایمان علی کا کہنا تھا کہ چاہے فلم شاہ رُخ خان کے ساتھ ہو یا کسی کے بھی ساتھ ہو، اس سے فرق نہیں پڑتا، سٹوری اچھی ہونی چاہئے فلم اچھی ہونی چاہئے تب ہی میں کام کروں گی، ٹچ بٹن کی اداکارہ ایمان علی نے کہا کہ جو مجھے ملنا ہے اور جو میرے لئے ہے، وہ مجھے اللہ ضرور دے گا۔

Back to top button