ڈانس سے شہرت حاصل کرنے والی ٹک ٹاکر عائشہ  ماڈل بن گئی

لتا منگیشک کے مشہور گانے ’’میرا دل یہ پکارے آ جا‘‘ پر ڈانس کر کے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑنے والی ٹک ٹاکر عائشہ نے اب ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔

عائشہ عرف مانو نے اکتوبر کے آخر میں ایک شادی کی تقریب میں لتا منگیشکر کے پرانے گانے ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ کے ری مکس پر منفرد انداز میں ڈانس کر کے جہاں شادی کی تقریب میں شامل مہمانوں کو محظوظ کیا، وہیں انکی ڈانس ویڈیو بھی دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ ان کی ویڈیو کو نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی سراہا گیا اور کئی ٹک ٹاکرز ان کی نقل اتارتی دکھائی دیں۔ میرا دل یہ پکارے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بالی وڈ کی ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ، کترینہ کیف، صبا فیصل، حمیمہ ملک اور دیگر شخصیات نے بھی اس گانے کی ڈانس ویڈیوز بنا کر شیئر کیں۔

اب ٹک ٹاکر عائشہ نے ماڈلنگ بھی شروع کر دی ہے۔ ان کے تازہ برائیڈل شوٹ پر لوگوں نے رد عمل دیتے ہوئے میک اپ پر تنقید کی یے۔ عائشہ نے برائیڈل شوٹ کی تصاویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔ ان کے فوٹو شوٹ کی تصاویر اور ویڈیوز کو میک اپ آرٹسٹ میرب کے انسٹا گرام پیج پر بھی شیئر کیا گیا۔ عائشہ نے برائیڈل ڈریس میں ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر بھی پرفارمنس کی جبکہ انہیں لتا منگیشکر کے ایک اور گانے پر بھی پرفارمنس دیتے ہوئے دکھایا گیا، اس شوٹ سے قبل بھی عائشہ چند تشہیری منصوبوں میں ماڈلنگ کر چکی ہیں جبکہ جلد ہی ان کا ایک گانا بھی ریلیز ہونے والا ہے۔

Back to top button