این سی او سی کا کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں سے رابطہ

ملک بھر میں اگرچہ کورونا ویکسین کی 8 کروڑ 70 لاکھ سے زائد خوراکیں لگائی جاچکی ہیں تاہم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ویکسین نہ لگوانے والوں سے رابطہ ۔
مرکزی ہدف وہ اضلاع ہوں گے جہاں ویکسین شدہ افراد کی شرح دوسرے اضلاع سے کم ہے۔

اپنے بیان میں این سی او سی نے کہا کہ اس نے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ان تحصیلوں کو ہدف بنانے کا جامع منصوبہ مرتب کیا ہے جہاں ویکسی نیشن کی شرح دیگر کے مقابلے میں کم ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ‘انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے غیر ویکسین شدہ افراد کو ٹریس کرکے ان سے رابطہ کیا جائے گا تاکہ انہیں ویکسی نیشن کے لیے قائل کیا جاسکے، ہدف یہ ہے کہ جلد از جلد زیادہ سے زیادہ افراد کو ویکسین لگانا یقینی بنایا جاسکے’۔

سینٹر نے عوام پر زور دیا کہ وہ ویکسین لگوائیں تاکہ ملک میں معمولات زندگی مکمل طور پر بحال ہوسکیں۔

انہوں نے کہا کہ ‘یہ لوگوں کی نفسیات ہے کہ وہ فوری طور پر ہدایات پر عمل کریں اگر انہیں معلوم ہو کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس ان پر نظر رکھے ہوئے ہے، اس سے ہمیں ویکسین شدہ افراد کی تعداد بڑھانے میں مدد ملے گی’۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 6 کروڑ 20 لاکھ سے زائد افراد کی جزوی اور 3 کروڑ 10 لاکھ سے زائد افراد کی مکمل ویکسی نیشن ہوگئی ہے۔

ان میں سے متعدد افراد کی ویکسی نیشن ملک سے باہر ہوئی لیکن رجسٹریش پاکستان میں ہوئی۔

این سی او سی کے مطابق بدھ کو وائرس کے ایک ہزار 212 کیسز سامنے آئے جبکہ 39 افراد جاں بحق ہوئے۔

Back to top button