ایک سال سے لاپتہ شہری خود سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا

کم و بیش ایک سال سے لاپتہ شہری زید شاہ خود سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا، پولیس کی رپورٹ کے مطابق دوسرا شہری شیخ بلال ظفر پولیس کو مقدمے میں مطلوب تھا، جو گرفتاری کے بعد اس وقت سینٹرل جیل میں ہے۔

عدالت نے زید شاہ اور بلال ظفر کی گمشدگی سے متعلق درخواستیں نمٹا دیں۔سندھ ہائی کورٹ نے شہری محمد ابراہیم اور نور اسلام کی بازیابی سے متعلق درخواستیں عدم پیروی پر مسترد کر دیں۔

شہری عمران گل شیر اور حبیب خان کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر عدالتِ عالیہ نے رپورٹ طلب کر لی۔

عدالت نے لاپتہ شہریوں کا سراغ لگانے کے لیے صوبائی ٹاسک فورس اور جے آئی ٹی مرتب کرنے کا حکم بھی دے دیا، سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی سندھ اور دیگر سے 6 ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی۔

Back to top button