ایک لاکھ گھرپراجیکٹ،مریم نوازکا لاگت میں کمی کیلئے اقدامات کاحکم

ایک لاکھ گھرپراجیکٹ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاگت میں کمی کیلئے اقدامات کاحکم دیدیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں ایک لاکھ گھر پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نےکم آمدن والے لوگوں کے لئے سکیم سے متعلق امور سے آگا ہ کیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نےکم آمدن والے لوگوں کے لیے گھر کی قسط ممکنہ حد تک کم کرنے کی ہدایت کردی ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اضلاع میں گھروں کی تعمیر کے لئے اراضی کی نشان دہی کی ڈیڈ لائن مقرر کرنے کی ہدایت بھی کی۔
مریم نواز کاکہنا تھا کہ چاہتی ہوں پنجاب میں کوئی بے گھر نہ ہو،ہر شہری کے پاس اپنی چھت ہو۔عوام کیلئے سستے گھروں کی فراہمی ہمارے منشور کا حصہ ہے۔
اجلا س میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،صوبائی مشیر پرویز رشید،وزیراطلاعات و ثقافت عظمی زاہد بخاری،ایم پی اے ثانیہ عاشق،ذیشان ملک،چیف سیکرٹری،ایس ایم بی آر،چیئرمین پی اینڈڈی،سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری فنانس،کمشنر لاہور،ڈی جی پی ایچ اے ٹی اے،پنجاب افورڈایبل ہاؤسنگ پروگرام کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اوردیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
