مہنگائی پرقابوپانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں

وزیراعلیٰ مریم نواز کاکہنا ہے کہ مہنگائی کوقابوکرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا سول سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتےہوئے کہنا تھاکہ مہنگائی کو قابو کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ہم کریک ڈاون کر رہے ہیں کسی سے کوئی رعایت نہیں ہو گی۔پوری دنیا میں قیمتیں نیچے آتی ہیں  لیکن ہمارے ہاں بڑھ جاتی ہیں۔گورننس کے شدید مسائل ہیں اس کو حل کرنے میں وقت لگے گا۔چیف سیکرٹری روزانہ کی بنیاد پر تمام ضلعوں کی رپورٹس بھجوائیں۔ہم مناسب اخراجات ہیں وہ کریں گے۔پنجاب کی عوام کا جو بنیادی حق وہ انہیں دیں گے۔

مریم نواز کاکہنا تھا کہ اگر سیاست اور جمہوریت کی  آڑ ملک کو عدم استحکام لائیں گے تو کوئی رعایت نہیں ہو گی۔ایک خاتون کی ویڈیو دیکھی جس نے پولیس کی وین پر حملہ کیا اور لوگوں کو چھڑوا کر لے گئی۔یہ کونسے سے ملک میں ہوتا ہے کہ حملہ کرکے لوگوں کو چھڑوالیں۔اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ اپنا جمہوری حق ملک میں انتشار پھیلانے کے لئے استعمال کریں گے تو ایسا بالکل نہیں ہونے دوں گی۔یہ معاملہ سیاسی انتقام میں نہیں آتا اگر آپ سڑکوں پر نکلیں گے تو زمہدار شہری بننا پڑے گا۔اگر عوام یا سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا اندیشہ ہو گا تو قانون حرکت میں آئے گا۔۔

Back to top button