ایک ناکام عشق نے صبا قمر کی زندگی کے 8 سال تباہ کردیے

معروف اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی کے آٹھ اہم ترین سال ایک شخص سے عشق کی نظر کر دیے لیکن اس آدمی نے بعد میں ایک اور لڑکی کےلیے انہیں چھوڑ دیا۔ لیکن صبا قمر نے اس شخص سے بے وفائی کا بدلہ اس طرح لیا کہ اپنے کتے کا نام اس آدمی کے نام پر رکھ دیا۔
صبا قمر نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر معروف صحافی اور اینکر پرسن سہیل وڑائچ کی ڈمی کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے اپنی زندگی کے بارے میں کچھ سنجیدہ اور سچی باتیں بھی شیر کی۔
صبا قمر کا کہنا تھا کہ اداکاروں کو ایسا ہونا چاہیے کہ جن سے عام لوگ خود کو جوڑ سکیں، میں چاہتی ہوں کہ ایسے کردار ادا کروں جو حقیقت کے قریب تر لگیں‘۔ انہوں نے اپنی زندگی کی کہانی شئیر کرتے ہوئے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ کسی شخص کے ساتھ 8 سال تک تعلقات میں رہیں تاہم اس تعلق کا انجام بہت برا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ’بہت چھوٹی عمر سے ہی ہم لڑکیوں کو سکھایا جاتا ہے کہ بھلے وہ مر جائیں لیکن اپنی زندگی میں آنے والے پہلے مرد کو کبھی نہیں چھوڑیں، اور اسی ایک جملے نے میری زندگی کے 8 سال تباہ کردیے‘۔
صبا قمر کا کہنا ہے کہ اس شخص کی جانب سے ان کے ساتھ برا سلوک کیا گیا اور بعد میں اس نے کسی دوسری خاتون کےلیے انہیں چھوڑ دیا۔
اپنی ناکام محبت کے بارے میں صبا قمر نے بتایا کہ ’وہ مجھ سے جھوٹ بولتا، برا سلوک کرتا، میری تذلیل کرتا تھا اور بعد میں معافی مانگ لیتا، میرے لیے یہ تعلق اہم تھا کیوں کہ میں شادی کے حوالے سے سوچتی تھی اسی لیے 8 سال اسے قائم رکھا، یہ سوچ کر کہ وہ بہتر ہوجائے گا، لیکن وہ بہتر نہیں ہوا بلکہ اس نے میرے ذہن کو تباہ کردیا‘۔ کام تاہم صبا قمر بتاتی ہیں کہ انہوں نے اس شخص سے اسکی بے وفائی کا بدلہ اس طرح لیا کہ اپنے کتے کا نام اس کے نام پر رکھ دیا۔
یاد رہے کہ صبا قمر نے اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کردہ اس انٹرویو کی ویڈیو کا نام ’آئسولیشن‘رکھا ہے جس کا آغاز صبا قمر کی معمول کی زندگی سے ہوتا ہے، جس کے بعد لاک ڈاؤن کے باعث انکے اکیلے پن کو دکھایا گیا۔
