باجوڑمیں دودھماکے، پولیس اہلکارشہید،3 زخمی

خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں پے در پے دو دھماکوں میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق باجوڑ کی تحصیل سلارزئی کے علاقہ درہ میں پہلا دھماکا ہوا جس میں باجوڑسکاؤٹس اور باجوڑ پولیس کے دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ پہلا دھماکا ہونے کے بعد سیکیورٹی فورسز کےاہلکارجائے وقوع پرپہنچے توعین اسی جگہ دوسرا دھماکا ہوگیا جس میں ایک پولیس شہید اور دوسرازخمی ہوا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں دھماکوں میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک پولیس اہلکارسمیت باجوڑ اسکاؤٹس کے 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کوعلاج کیلئے ڈسٹرکٹ اسپتال خار منتقل کیا گیا ہے۔
دھماکے کی نوعیت فوری طورپرمعلوم نہ ہوسکی لیکن تاہم سیکیورٹی فورسز نےعلاقےکو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button