دھماکے میں کیپٹن شہید ، آپریشن میں ایک دہشتگردہلاک
بلوچستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں کیپٹن کاشف شہید ہو گیا جبکہ دو جوان زخمی ہوئے ہیں ، شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان میں گچک کے علاقے ٹوبو میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دہشت گردوں کی جانب سے لگائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے باعث کیپٹن کاشف شہید اور 2 جوان زخمی ہو گئے۔
دھماکے میں زخمی ہونے والے جوانوں کو خضدار میں قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا۔اس سے قبل شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقہ بویا میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا تھا۔دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ مارے جانے والے دہشت گرد سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئیں۔
دریں اثنا شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقہ بویا میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ آپریشن کیا گیا ، جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئیں جبکہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی پر آپریشن جاری ہے۔
