پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش میں بھارت خود اکیلا ہو رہا ہے : سابق سربراہ ’را‘

 

 

 

بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی را کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے اعتراف کیا ہےکہ پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کی کوشش میں بھارت خود اکیلا ہورہا ہے۔

پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی بھارتی کوششیں خود بھارت کےلیے تنہائی کا سبب بننے لگیں، برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے را کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے اس حقیقت کا اعتراف کیاکہ پاکستان کو تنہائی میں دھکیلنے کی کہانیاں پرانی ہوچکیں۔

اے ایس دلت کا کہنا تھا کہ پاکستان کبھی نہیں ٹوٹے گا،کبھی نہیں بکھرے گا،پاکستان اب ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کروارہا ہے،یہ کردار بھارت کو نبھانا چاہیے تھا۔

اے ایس دلت نے کہاکہ مسئلہ کشمیر بات چیت سے ہی حل ہوگا،پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کبھی نہیں رکنی چاہیے۔

 

خیال رہے کہ کچھ روز قبل آر ایس ایس کے سیکرٹری جنرل "دتاتریہ ہوسابالے” نے کہا تھا کہ بھارت کو ہمیشہ پاکستان سے مذاکرات کےلیے تیار رہنا چاہیے،بات چیت کے دروازے بند نہیں کرنے چاہییں۔

 

Back to top button