بالی ووڈ بھی عمر شریف کا دیوانہ تھا

جرمنی کے ہسپتال میں بیماری کی وجہ سے 2 اکتوبر کی دوپہر کو ہم سے بچھڑ جانے والے معروف کامیڈین عمر شریف کے مزاح کے دیوانے صرف اپنے ملک نہیں بلکہ بیرون ممالک سے بھی تھے۔

عمر شریف نے کیریئر کے عروج پر بھارت، برطانیہ، کینیڈا، امریکا اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سمیت کئی ممالک میں اپنے فن کا جادو جگایا جبکہ متعدد تقریبات میں ان کے ساتھ بالی ووڈ شخصیات بھی مدعو تھیں ۔ معروف آنجہانی فلم ساز ییش چوپڑا کے ہمراہ لندن میں عمر شریف نے اپنے فیس بک پیج پر وقتا بوقتا بالی ووڈ شخصیات سے کی جانے والی ملاقاتوں کی تصاویر شیئر کی تھیں جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ کس قدر بھارتی فلمی ستارے لیجنڈری کامیڈین کے دیوانے تھے۔

کامیڈین کنگ عمر شریف نے فلم ساز راکیش روشن کے ساتھ لندن میں بالی ووڈ سٹار سلمان خان، کنگ خان شاہ رخ خان، عامر خان ، ییش چوپڑا، راکیش روشن، ارشد وارثی، سشمیتا سین، ریکھا اور اداکارہ شلپا شیٹی سمیت کئی نامور شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں کیں جو تاریخ کا حصہ بیں۔

سب سے معروف بھارتی اداکار بگ بی امیتابھ بچن کے ساتھ برطانیہ میں عمر شریف نے بھارتی دورے کیے جہاں ان سے خصوصی طور پر کئی شوبز شخصیات نے ملاقاتیں کیں تاہم عمر شریف کی بالی وڈ شخصیات کے ساتھ زیادہ تر امریکا، برطانیہ اور کینیڈا میں پرفارمنسز دیں۔

کامیڈی کنگ عمر شریف کا اصل نام محمد عمر تھا اور پیشہ ورانہ طور پر عمر شریف کے نام سے ہی جانا جاتا تھا اور اسی نام سے انہوں نے شہرت حاصل کی ۔ شاہ رخ خان اور لیجنڈری کامیڈین لندن میں ملاقات کرتے ہوئے عمر شریف نے 14 برس کی عمر میں اپنے کیریئر کا آغاز ایک سٹیج ڈرامے سے کیا اور طنز و مزاح کے منفرد انداز نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا ، عمر شریف نے بالی ووڈ سٹار عامر خان کے ساتھ برطانیہ میں برصغیر میں 1980 ، 1990 اور 2000 کی دہائی کے اوائل میں مقبولیت حاصل کی۔

بھارتی معروف اداکارہ ریکھا سے ملاقات کے وقت کامیڈی کنگ عمر شریف کو 1992 میں ‘مسٹر 420’ کے لیے بہترین اداکار اور ہدایت کار کے نیشنل ایوارڈز سے نوازا گیا ، انہوں نے10 نگار ایوارڈ حاصل کیے اور ایک ہی برس میں 4 نگار ایوارڈز حاصل کرنے کا اعزاز بھی پایا ۔ اپنے فن کے ذریعے ملک کا نام روشن کرنے پر ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے عمر شریف کو تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا ۔

Back to top button