پاکستانی کرکٹرز کا بھی عمر شریف کے انتقال پر اظہار افسوس

پاکستانی کرکٹرز نے بھی معروف کامیڈین عمر شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔


پاکستان کرکٹ بورڈ چیئر مین رمیز راجہ نے ٹویٹر پر لکھا کہ عمر شریف کو کھونے کا بہت دکھ ہے، وہ بہترین کامیڈین میں سے ایک تھے ، ان کی عقل اور مزاح افسانوی تھا ، ہم مایوسیوں سے بھری اس دنیا میں عمر شریف کو اور زیادہ یاد کریں گے۔


قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بھی اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ لوگوں کو ہنسانا دنیا کا مشکل ترین کام ہے لیکن عمر شریف نے یہ کام خوب مہارت سے کیا۔ میں نے ہمیشہ ان کی کامیڈی انجوائے کی۔ ان کے پاس بے پناہ ہنر تھا، وہ بولتے تو کوئی ان کو میچ نہ کر پاتا۔ سب کو ہنسانے والا، سب کو رلا گیا ، ہم سب ان کے جدا ہونے پر غمگین ہیں ، اللہ مغفرت کرے ،آمین۔

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1444262307513647115?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1444262307513647115%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.dunyanews.tv%2Findex.php%2Fur%2FCricket%2F622377

https://twitter.com/76Shadabkhan/status/1444232514269220865?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1444232514269220865%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.dunyanews.tv%2Findex.php%2Fur%2FCricket%2F622377

Back to top button