بدین پی ایس 70 : پیپلز پارٹی نے بھاری اکثریت سے میدان مار لیا

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 70 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کرلی۔ سندھ میں بدین کا انتخابی معرکہ پیپلز پارٹی کے محمد ہالے پوتا نے 46ہزار سے زائد ووٹ لے کر جیت لیا۔ جمعیت علماء اسلام 6 ہزار ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہی.
سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 70 ماتلی کے ضمنی انتخاب کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے محمد ہالیپوٹو 46 ہزار 420 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ جے یوآئی کے گل حسن نے 6 ہزار 231 ووٹ حاصل کیے.

بدین کے علاقے ماتلی میں سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 70 پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو کہ شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔
ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار حاجی محمد ڈاڈا ہالیپوٹہ، جے یو آئی (ف) کے مولانا گل حسن، تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار پیر محمد علی جان سرہندی اور ایم ڈبلیو ایم کے اسد عباس لغاری سمیت دیگر امیدوار نے حصہ لیا۔ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد تمام حلقوں سے موصولہ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار حاجی محمد ڈاڈا ہالیپوٹہ نے کامیابی حاصل کرلی۔
حلقے میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد ایک لاکھ 66 ہزار 809 ہے، مرد ووٹرز کے رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 91 ہزار 587 جب کہ خواتین ووٹرز کے رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 75 ہزار 222 ہے، حلقے میں قائم 123 پولنگ اسٹیشنز میں سے 41 کو حساس اور 12 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا تھا۔
Badin main teeron ki barish! Jiye Bhutto Benazir!#PS70 pic.twitter.com/sYLLKfB56A
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) May 20, 2021
یاد رہے کہ 2018ء کے عام انتخابات کے دوران پی ایس 70 سے پیپلز پارٹی کے بشیر احمد ہالیپوٹہ کامیاب ہوئے تھے تاہم چند ماہ قبل وہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے۔
