برطانوی شہزادی میگھن مارکل کی ہم شکل سےملیے

سوشل میڈیا صارفین اکثراوقات انٹرنیٹ پراپنی پسندیدہ معروف شخصیات کی ہم شکل شخصیت ڈھونڈ ہی لیتے ہیں جن میں صارفین متعدد شخصیات کی ہم شکل دریافت کرچکے ہیں اور ان میں بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما بھی شامل ہیں۔
اب سوشل میڈیا صارفین نےانٹرنیٹ پربرطانوی شہزادی میگھن مارکل کی ہم شکل کو بھی ڈھونڈ لیا ہے جس کے خوب چرچے کیےجارہےہیں اورآج ہم آپ کو ان ہی سےملوانےوالے ہیں۔
213552 7494912 updatesامریکی ریاست میسوری سے تعلق رکھنےوالی سوشل میڈیا انفلوئنسرکے سوشل میڈیا پرچرچے ہو رہے ہیں کیونکہ یہ ہوبہ ہو برطانوی شہزادی میگھن مارکل کی طرح نظرآرہی ہیں۔
213552 1614380 updatesذرائع کے مطابق اکیشا لینڈ نےانسٹاگرام اکاؤنٹ پراپنی بیٹی کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی جس میں صارفین کی جانب سے ملے جلے انداز میں تبصرے کیے جانے لگے کیونکہ یہ میگھن مارکل سے مشابہت رکھتی ہیں۔
ئا 3صارفین کی جانب سے اکیشا کو برطانوی شہزادی سے تشبیہ دی جارہی ہے اور اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ میں اسے بہت بڑی تعریف سمجھتی ہوں کہ مجھے برطانوی شہزادی سے ملایا جا رہا ہے۔


واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر میگھن مارکل کے شوہر شہزادہ ہیری کے ہم شکل کے چرچے ہورہے تھے جو کافی حد تک ان سے مشابہت رکھتے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button