بشریٰ انصاری خوبصورتی بڑھانے کیلئے کونسی ڈرپس لگواتی ہیں؟

سدا بہار اداکارہ بشریٰ انصاری پاکستانی میڈیا انڈسٹری کا وہ ستارہ ہیں جو اپنے دلچسپ انداز کی بدولت سب کے دلوں میں گھر کر چکا ہے، انکی منفرد اداکاری نے نہ صرف پاکستانی بلکہ بھارت میں بھی نام کمایا ہے۔
حال ہی میں انہوں نے ایک ویڈیو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لئے سابق ٹی وی میزبان شائستہ لودھی سے بیوٹی ڈرپس لگواتی ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائے رکھنے کیلئے فنکاروں کو خوبصورتی برقرار رکھنے کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اداکاروں کا طرزِ زندگی، فٹنس اور ان کی خوبصورتی ہی انہیں شوبز میں زندہ رکھتی ہے کیونکہ اس شعبے میں سفید صاف رنگ، گھنے، سیدھے لمبے چمکدار بال اور خوبصورت جِلد کو ہی ترجیح دی جاتی ہے۔
بشریٰ انصاری اپنی ویڈیو میں شائستہ لودھی کے کلینیک میں موجود ہیں جبکہ ڈاکٹر ان کی بھنویں بنا رہی ہیں، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بشریٰ انصاری نے سر پر حفاظتی کور بھی لیا ہوا ہے، جبکہ انہوں نے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔ ویڈیو میں بشریٰ انصاری نے بتایا کہ یہ میری مائیکرو بلیڈنگ کا دوسرا سیشن ہو رہا ہے، پہلے سیشن میں جو کمی رہتی ہے، وہ دوسرے سیشن میں مکمل ہوتی ہے۔ بشریٰ کی شکایت تھی کہ ان کی بھنویں نہ ہونے کے برابر تھی لیکن اب قدر بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ جب انکی بھنویں ٹھیک ہو جائیں گی، تو نئی ویڈیو بنائیں گی۔ بشریٰ انصاری نے اپنی بھنویں بھی مشہور ہوسٹ ڈاکٹر شائستہ لودھی کے کلینیک سے ہی بنوائیں۔
اسکے بعد بشریٰ انصاری نے بتایا کہ وہ ڈاکٹر شائستہ لودھی سے اپنی فٹنس اور خوبصورتی میں اضافے کیلئے وٹامن بیوٹی ڈرپس لگوا رہی ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ دو ڈرپش لگواتی ہیں۔ جلد کو ترو تازہ کرنے کیلئے کولیجن بوسٹر اور جسمانی قوت میں اضافے کیلئے ملٹی وٹامن کی ڈرپس لگتی ہیں۔ انہوں نے مداحوں کو بھی مشورہ دیا کہ بڑھتی عمر کے ساتھ جلد کو تروتازہ رکھنے کیلئے جدید طریقوں کا استعمال کریں۔
