بشری بی بی کاآڈیو لیک کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی اور سابق معاون خصوصی زلفی بخاری کی آڈیو لیک کیخلاف سابق خاتون اول نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
بشری بی بی نے پولیس اور ایف آئی اے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔ سردار لطیف کھوسہ کی وساطت سے دائر درخواست میں پیمرا کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔بشری بی بی کی درخواست کیساتھ میاں نجم الثاقب کیس میں جسٹس بابر ستار کے حکمنامے کا بھی حوالہ دیا گیا ہے ۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ بے بنیاد آڈیو کو مختلف چینلز پر نشر کرکے بشری بی بی سے منسوب کیا گیا ، مبینہ آڈیوز کو چینلز پر بشری بی بی سے منسوب کرکے نشر کرنے سے بنیادی حقوق متاثر ہوئے ، بشری بی بی مذہبی اور پردہ دار خاتون ہیں ، سیاست سے تعلق نہیں۔
