ہمایوں سعید شوبز انڈسٹری سے کب ریٹائر ہونیوالے ہیں؟

معروف اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار ہمایوں سعید کسی ڈرامے یا فلم میں کبریٰ خان کے والد بننے سے قبل شوبز سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے، صبا فیصل حال ہی میں ’’ہنسنا منع ہے‘‘ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت شوبز کے معاملات پر بھی کھل کر بات کی اور بتایا کہ سچ تو یہ ہے کہ آج کل کے دور میں کوئی بھی فنکار غریب نہیں لیکن سوشل میڈیا پر ان کی کمائی سے متعلق چلنے والی خبریں بھی درست نہیں ہوتیں، ایک بار فضائی سفر کے دوران ان سے بڑی عمر کے شخص نے کہا کہ وہ اداکارہ کو بچپن سے دیکھتے آ رہے ہیں لیکن وہ اب بھی ویسی ہی ہیں، صبا فیصل کے مطابق انہوں نے اُس شخص سے سوال کیا کہ وہ اپنے بچپن سے انہیں دیکھتے آ رہے ہیں یا اداکارہ کے بچپن سے، جس پر اُس شخص نے دعویٰ کیا کہ وہ اپنے بچپن سے اداکارہ کو دیکھتے آ رہے ہیں، زائد العمر شخص کی جانب سے انہیں جوان قرار دینے پر انہیں خوشی ہوتی ہے اور وہ اسے اپنے لیے باعث فخر سمجھتی ہیں، پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میٹرک کرنے کے بعد ہی وہ میڈیا انڈسٹری میں آ گئی تھیں، انہوں نے بطور استاد ملازمت شروع کی، جہاں ایک سٹیج اداکارہ کی بھانجی پڑھتی تھیں اور وہ اداکارہ ہی انہیں پہلی بار پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) لے گئی تھیں، انہوں نے 1981 میں اناؤسر کا آڈیشن دیا اور ان کے ساتھ دیگر 24 لڑکیاں بھی تھیں لیکن صرف انہیں منتخب کیا گیا، صبا فیصل کا کہنا تھا کہ اناؤسر بننے کے کچھ ہی دن بعد انہیں ان کے دانتوں کی وجہ سے نکال دیا گیا، جس پر انہوں نے دانت بھی بنوائے اور پھر پی ٹی وی کے منیجر سے رابطہ کرکے کام دینے کا کہا، اناؤسر بننے کے بعد انہوں نے نیوز کاسٹنگ شروع کر دی اور 1990 کی دہائی میں جب بھارتی وزیر اعظم اندر کمار گجرال پاکستانی دورے پر آئے تو انہوں نے مسلسل ان کا نام غلط پڑھا، انہوں نے خبروں میں بھارتی وزیراعظم کو انور کمار گجرال پڑھا اور مجموعی طور پر انہوں نے 17 بار ان کا نام غلط لیا، جس پر انہیں 15 دن کے لیے معطل کر دیا گیا تھا، ڈراموں میں کام کرنے کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ انہیں آن سکرین میکال ذوالفقار سب سے اچھے بیٹے لگے۔
