بشیر میمن کے انکشافات سے نیب نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کے سابق سربراہ بشیر میمن کے انکشافات نے نیب نیازی گٹھ جوڑ سے متعلق میرے مؤقف کی تصدیق کی ہے۔
سابق ڈی جی ایف آئی اے کے گزشتہ روز دیے گئے انٹرویو کے حوالے سے شہباز شریف کا اپنے ردعمل میں کہنا تھا کہ بشیر میمن کے ہوشربا انکشافات نے میرے مؤقف کی تصدیق کر دی ہے، بہت پہلے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن کے خلاف نیب نیازی گٹھ جوڑ قائم ہے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ یہ گٹھ جوڑ بے بنیاد مقدمات بنانے اور قائدین کو جیل بھجوانے کےلیے سرگرم ہے، نیب نیازی گٹھ جوڑ کی حقیقت اور احتساب کے نام پر ڈھونگ بے نقاب ہوگیا ہے۔ صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ بشیر میمن کے عمران نیازی سے متعلق انکشافات شرمناک، افسوسناک اور قابل مذمت ہیں، بشیر میمن کے انکشافات کی تحقیقات ہونی چاہئیں، ملوث کرداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ یہ ہے غداری، دانستہ طور پر اپنے ہی ملک کو افراتفری اور انتشار کا شکار کرنا۔
‏بشیر میمن کے عمران نیازی کے بارے میں انکشافات انتہائی شرمناک، تشویشناک ، افسوسناک اور قابل مذمت ہے
یہ فسطائیت اور منتقم مزاجی کی انتہا ہے. بشیر میمن کے انکشافات کی تحقیقات کرائی جائیں. ‏ملوث کرداروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔ یہ ہے غداری، دیدہ و دانستہ اپنے ہی ملک کو افراتفری اور انتشار کا شکار کرنا. ان انکشافات سے یہ بھی تصدیق ہوئی کہ آپ نے بائیس کروڑ کے ملک کو اپنی انا، ضد اور انتقامی سوچ و بغض کی بھینٹ چڑھا دیا
خیال رہے کہ وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر اور وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم بشیر میمن کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کر چکے ہ
یں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button