بلاول بھٹو پی آئی اے طیارہ حادثے پر حکومتی رپورٹ مسترد کر دی

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی آئی طیارہ حادثے پر حکومتی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے آزادانہ تحقیقات کروانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنزطیارہ حادثے کی انکوائری رپورٹ پر ردعمل میں کہا ہے کہ عمران خان کہتے تھے حادثہ ہو تو وزیر کو فارغ کردو اب پائلٹ کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں.حادثے کا شکار افراد کو موردِ الزام ٹھہرانے اور قربانی کا بکرا بنانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔
اپنی ٹوئٹ میں بلاول کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے رہے ہیں کہ ٹرین کا حادثہ ہو تو وزیر ریلوے کو فارغ کرنا چاہیے، طیارہ حادثہ ہو تو وزیر ایوی ایشن کو فارغ کرنا چاہیے اور اب یہ پائلٹ اور ائیر ٹریفک کنٹرولر کو حادثے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حادثے کا شکار افراد کو موردِالزام ٹھہرانے اور اُنہیں قربانی کا بکرا بنانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔
IK used to say if there’s train crash railway minister should be sacked. If there’s a plane crash aviation minister should be sacked. Now he blames pilot &airtraffic control for PIA crash. Victim blaming & scapegoatism must end. We demand an independent inquiry. Minister must go.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) June 24, 2020
بلاول بھٹو زرداری نے کراچی طیارہ حادثے کی آزادانہ انکوائری کا مطالبہ کیا اور کہا کہ طیارہ حادثے کے معاملے پر وزیر ہوابازی کو جانا ہوگا۔
خیال رہے کہ 22 مئی کو لاہور سے کراچی آنے والے پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ طیارہ پائلٹ اور ائیر ٹریفک کنٹرولر کی غفلت کے باعث گرا۔22 مئی کو کراچی آنے والی قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 8303 جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہوگئی جس سے 97 افراد جاں بحق جب کہ دو افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے تھے۔
