بلاول بھٹو کا موبائل سروس فوری بحال کرنے کا مطالبہ

چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے موبائل سروس فوری بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔
پی پی پی چئیرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک بھر میں موبائل سروس فوری طور پربحال ہونا چاہیے۔بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ اپنی پارٹی کو ہدایت کی ہے اس سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان اور عدالت سے رابطہ کریں۔
واضح رہے کہ عام انتخابات میں پولنگ کے آغاز سے قبل سیکورٹی خدشات کے باعث ملک بھر میں موبائل سروس بند کردی گئی تھی۔
چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کے لیے وزارت داخلہ کو نہیں کہیں گے۔
