شہبازشریف،فضل الرحمان،فاروق ستار نے ووٹ کاسٹ کردیا

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف،جے یو آئی کے سربراہ مولانافضل الرحمان ،ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے ووٹ کاسٹ کردیا
صدرمسلم لیگ(ن)شہبازشریف نےماڈل ٹاؤن میں اپناووٹ کاسٹ کردیا۔
سابق وزیراعظم کاووٹ کاسٹ کرنےکےبعدمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ دعاہےایسی حکومت آئےجومحبت اورخیرسگالی کےپھول نچھاورکرے۔یہ عظیم دھرتی محبت ویگانگت سےہی سرسبزہوگی۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنا ووٹ کاسٹ کریا۔
ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنا ووٹ پی آئی بی کالونی میں کاسٹ کردیا۔

Back to top button