بلاول کی سندھ پولیس سے اظہاریکجہتی کیلئے آئی جی ہاؤس آمد

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ پولیس سے اظہاریکجہتی کیلئے انسپکٹر جنرل آئی جی ہاؤس کا دورہ کیا۔
بلاول بھٹو زرداری سے سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران سے ملاقات کی جب کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ذرائع کے مطابق آئی جی ہاؤس میں چھٹی پر جانے والے تمام افسران بھی موجود تے ۔ ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر کی بلاول بھٹو سے ملاقات کے دوران سینیئر افسران بھی موجود تھے ۔ ملاقات کے دوران بلاول بھٹو نے آئی جی سندھ کو کام جاری رکھنے کی درخواست کی ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک تصویر کے ساتھ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے لکھا کہ ” میں سندھ پولیس کے ساتھ کھڑا ہوں، کیا آپ بھی ؟ بلاول نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میں سندھ پولیس کے ساتھ کھڑا ہوں اور اظہار یکجہتی کرتا ہوں۔ انہوں نے ہیش ٹیگ #WeStandWithSindhPolice استعمال کیا اور عوام سے بھی اس حوالے سے رائے پوچھی۔


خیال رہے کہ سندھ پولیس میں چھٹی پر جانے کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور آئی جی، ایڈیشنل آئی جیز اور ڈی آئی جیز کے بعد سندھ کے ضلعی پولیس افسران نے بھی چھٹی پر جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔مختلف علاقوں کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پیز) نے چھٹی کی درخواستیں دے دی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button