بلوچستان :سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملہ ، چار اہلکار شہید

صوبہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے خوست میں ایف سی کی گاڑی کو بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا جس کے دوران چار ایف سی جوان جان کی بازی ہار گئے۔ کالعدم بی ایل اے نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی  ہے۔

 ایف سی کی گاڑی کو سفر باش کے علاقے میں  دوران ڈیوٹی بم کا نشانہ بنایا گیا  جس کے نتیجے میں چار اہلکار شہید اور دو افسران زخمی ہوگئے ، سکیورٹی فورسز نے شہیدوں کی نعشوں  اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔شہدا کی شناخت حسین رحمت، محمد سلیم، ماجد فرید اور ذاکر کے نام سے کی گئی ہیں۔

واضح  رہے کہ جمعہ کو ضلع آواران میں ہونے والے حملے میں دو سیکیورٹی اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوئے تھے، حالیہ کچھ عرصے میں فورسز کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے ۔رواں ماہ  میں  ضلع کیچ  میں  ملزمان کی جانب سے  قافلے پر حملے کے نتیجے میں ایف سی جنوبی کے 2 اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔

5 ستمبر کو کوئٹہ-مستونگ قومی شاہراہ پر سونا خان تھانے کی حدود میں فرنٹیئر کور کی چیک پوسٹ کے قریب خودکش حملے کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید اور 21 زخمی ہوگئے تھے۔

Back to top button