بلوچستان،ڈیرہ میں فورسز کاآپریشن،2فوجی جوان شہید،3دہشت گرد ہلاک

بلوچستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کیخلاف سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 1افسر سمیت 2جوان شہید جبکہ 3دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے گھات لگا کر سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی، اس دوران پاک فوج کے میجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی شہید ہو گئے۔میجر ثاقب اور ان کی ٹیم نے آخری سانس تک چھپ کر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔علاقے میں دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے فالو اپ آپریشن جاری ہے۔
میجرثاقب حسین نے سوگواران میں والدین اور بیوہ سوگوار چھوڑی ہے جبکہ نائیک باقر علی نے سوگواران میں تین سالہ بیٹی اور بیوہ سوگوار چھوڑی ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔ سکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاعات آپریشن کیا آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کرلی گئیں۔
