بلوچستان میں 5.9 شدت کا زلزلہ،

بلوچستان میں 5.9 شدت کا زلزلہ،
بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔
صوبائی ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق زلزلہ جمعرات کی علی الصبح 3 بجے آیا جس کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔
100 سے زائد کچے مکانات منہدم جبکہ بڑی تعداد میں مکانات کو نقصان پہنچا جس میں سرکاری عمارات بھی شامل ہیں،
برطانوی خبررساں ادارے ‘رائٹرز’ کی رپورٹ میں ریسکیو ورکرز کے حوالے سے بتایا گیا کہ مرنے والوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں، زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں سڑک پر فون کی روشنی کے ذریعے اسٹریچرز پر ان کا علاج کیا گیا۔
